لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آر سی کمیٹی کے قبضے کی فوری واپسی کا حکم دے دیا

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل کیا گیا قبضہ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ ڈی سیز کے پاس ایسے فیصلے کا قانونی اختیار نہیں تھا اور کمیٹی کا قبضے کا آرڈر مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ اگر پٹواری وقت پر کام کرتا تو یہ معاملہ پیدا ہی نہ ہوتا، اور سسٹم کو بائی پاس کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ اصل سوال یہ نہیں کہ درخواست گزار پراپرٹی کا مالک ہے یا نہیں بلکہ یہ ہے کہ ڈی سیز کو ایسے فیصلوں کا اختیار حاصل ہے یا نہیں۔