اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی: مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد(رم نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کا مقصد پارلیمان کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر بات چیت کرنا ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش پر اتحادیوں سے مشاورت کی گئی ہے، اور اس وقت ملک میں سیاسی و معاشی بحران عروج پر ہے، اس لیے جمہوریت میں دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں