اسلام آباد (رم نیوز)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بعض اوقات یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پارٹی مذاکرات نہیں کرتی، لیکن انہوں نے دل بڑا کر کے حکومت کو بغیر کسی شرط کے مذاکرات کا ایجنڈا دیا، جس میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے ووٹ کو تسلیم کرنا شامل ہے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ سب سے پہلے حکومت کی سنجیدگی دیکھیں گے کہ اس کا کیا ردعمل ہے۔
پی ٹی آئی نے حکومت کو بغیر شرط مذاکرات کا ایجنڈا دیا:اسد قیصر