اسلام آباد (رم نیوز)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق یو اے ای صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔