اسلام آباد(رم نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی زندگی اس بات کا پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پُرامن طریقے سے آواز بلند کی جائے۔ 18ویں برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نفرت کے بجائے اتحاد اور انتقامی سیاست کے بجائے جمہوریت کو اپنایا جائے،
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دختر مشرق کی زندگی جرات اور ہمدردی کا حسین امتزاج تھی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو جمہوریت کی جدوجہد میں آخری دم تک ثابت قدم رہیں اور ان کا فکر و ویژن آج بھی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔