پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند، کئی موٹرویز بند

لاہور(رم نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور سفر خطرناک ہو گیا ہے۔ دھند کے پیش نظر موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار، ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ اور ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ناگزیر صورت میں فوگ لائٹس کے استعمال، رفتار کم رکھنے اور لین کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔