لندن(رم نیوز) پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ڈیمارش پر برطانوی ہائی کمیشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں پولیس اور پراسیکیوشن حکومتی اثر و رسوخ سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیں۔ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اگر کسی غیر ملکی حکومت کو کسی جرم کا شبہ ہو تو متعلقہ شواہد پولیس لائژن کو فراہم کیے جائیں، جنہیں برطانوی قانون کے مطابق جانچا جائے گا۔ قانون شکنی کے شواہد سامنے آنے کی صورت میں فوجداری تحقیقات شروع کی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج اور اشتعال انگیز بیانات کے معاملے پر برطانوی حکام کو ڈیمارش جاری کیا تھا اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔