پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈشپ مین اور کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کراچی(رم نیوز)پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ مہمان خصوصی رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے کیڈٹس کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو انعامات دیے۔ پاکستان اور عراق کے کیڈٹس کو چیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا۔