پاکستان نیول اکیڈمی نے میری تربیت میں اہم کردار ادا کیا:ریئر ایڈمرل بحرین

کراچی(رم نیوز)کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد احمد ابراہیم آل بن علی نے پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اکیڈمی کے فارغ التحصیل ہیں اور کیڈٹس کے لیے یہاں بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی پیشہ ورانہ تربیت میں بہترین ہے اور دیگر ممالک کے کیڈٹس کو تربیت دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ریئر ایڈمرل نے پاک بحریہ اور بحرین کے تعلقات کو مضبوط قرار دیا اور کہا کہ پاک ،بحرین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔