کراچی(رم نیوز)سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اور سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، بعد ازاں انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نمازِ جنازہ شہرِ قائد کراچی کی ڈیفنس سلطان مسجد میں ادا کی گئی، جس میں معروف کاروباری شخصیات عارف حبیب، عقیل کریم ڈھیڈی، احمد چنائے سمیت بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور تجارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں مرحومہ کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں مرحومہ کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ان کی والدہ کے پہلو میں کر دی گئی۔