یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی:محسن نقوی

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور اسلام آباد کو ملک کا پہلا اسمارٹ سٹی بنانا ہے۔