شدید دھند، پنجاب میں ٹریفک حادثات: 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

لاہور(رم نیوز)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ ننکانہ صاحب میں شاہ کوٹ روڈ پر حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 3 زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔دوسری جانب اوکاڑہ میں شدید دھند کے باعث مسافر بس اور کاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔