سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز)کراچی میں پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی سطح حاصل کر لی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔