بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ

اسلام آباد (رم نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کے پی اور بلوچستان میں آج سے یکم جنوری تک جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 2 جنوری تک بارش متوقع ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں 30 دسمبر کو موسمِ سرما کی پہلی بارش ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔