اسلام آباد(رم نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا دریائے چناب پر نیا منصوبہ آبی جارحیت ہے اور اسے یکطرفہ اقدامات سے باز آنا ہوگا، ورنہ ہزیمت اٹھانی پڑے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ منصوبے سے پاکستان کی آبی، زرعی اور ماحولیاتی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے اور پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
شیری رحمان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے گریز کرے۔