کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم مزید سرد ہوگا اور کل شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان انجم نذیر کے مطابق شہر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ 30 دسمبر کی رات گئے شہر میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، میرپورخاص اور تھرپار کے کچھ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، اور ملک میں یہ سلسلہ 2 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری کی شدت بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔