بھارت میں کرسمس پر اقلیتوں پر مظالم تشویشناک:دفتر خارجہ

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت میں کرسمس کے موقع پر اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف توڑ پھوڑ اور حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ اقدامات ریاستی سرپرستی میں ہوئے اور عالمی برادری کو بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

اطلاعات کے مطابق آسام، چھتیس گڑھ اور کیرالہ میں کرسمس کی تقریبات اور بچوں کے کیرول گروپ کو نقصان پہنچایا گیا، جس سے مذہبی آزادی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔