سندھ حکومت نے تاریخی عمارتوں کا سروے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی(رم نیوز)سندھ حکومت نے صوبے کی تاریخی عمارتوں کا نیا سروے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ آخری سروے 2017 میں ہوا تھا، جس میں 3371 عمارتیں ورثہ قرار دی گئی تھیں۔

سروے کا مقصد عمارتوں کی موجودہ حالت کا جائزہ لینا، نئی عمارتوں کی نشاندہی کرنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے قوانین کو مزید مؤثر بنانے اور ٹیکنیکل کمیٹی کو مضبوط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔