پاکستان کا دوٹوک مؤقف،صومالی لینڈ سے متعلق اسرائیلی اعلان مسترد

نیویارک(رم نیوز)پاکستان نے صومالی لینڈ کو آزاد ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اعلان کو مسترد کر دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے مستقل نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان صومالیہ کی خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔