پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے قائم خصوصی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے صوبائی اسمبلی میں ہوگا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ، اپوزیشن لیڈر اور حکومتی و اپوزیشن اراکین شرکت کریں گے۔