لاہور(رم نیوز)شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے معطل ہے، جس کے نتیجے میں پانچ پروازیں اسلام آباد منتقل کر دی گئیں جبکہ متعدد اندرون و بیرون ملک پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔دھند کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے، موٹر وے ایم ٹو بلکسر سے کوٹ مومن اور ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک بند کر دی گئی ہے۔