راولپنڈی میں دفعہ 144 میں توسیع، پابندیاں جاری

راولپنڈی(رم نیوز)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی ہے اور یہ 31 دسمبر تک نافذ رہے گی۔ اس کے تحت عوامی اجتماعات، دھرنے، سیاسی جلسے اور ریلیاں ممنوع ہیں جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ انتظامیہ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔