اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران صوبے کی سکیورٹی صورتحال، سرحدی علاقوں میں اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خوارجیوں کے خلاف مشترکہ اقدامات جاری رہیں گے، جبکہ گورنر کنڈی نے وفاقی تعاون کی اہمیت اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔