نوجوان آبادی پاکستان کی سب سے بڑی معاشی طاقت بن سکتی ہے:وزیر خزانہ

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ غربت کے خاتمے اور پائیدار معاشی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک نوجوان خواتین اور ابتدائی کاروباری ٹیموں کی معاونت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے اور آئندہ نتائج پر مبنی فنڈنگ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر زور دیا جائے گا۔