پنجاب 2026 بلدیاتی الیکشن: اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(رم نیوز)پنجاب میں 2026 کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیز ہو گئیں اور صوبے بھر کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلیں شامل ہیں۔سب سے زیادہ 24 تحصیلیں راولپنڈی ڈویژن اور 22 تحصیلیں لاہور ڈویژن میں ہیں۔

دیگر ڈویژنز میں تحصیلیں اس طرح تقسیم ہیں: گوجرانوالہ 11، گجرات 12، ملتان 14، ساہیوال 7، بہاولپور 15، ڈیرہ غازی خان 16، فیصل آباد 17، اور سرگودھا 18 تحصیلوں پر مشتمل ہیں۔ نئے نوٹیفکیشن میں ضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید بھی شامل کیے گئے ہیں۔اضلاع اور تحصیلوں کی حدود بندی کے بعد مکمل یونین کونسلز کی تفصیلات جنوری-فروری میں جاری ہوں گی۔