ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے بیماریوں سے بچاؤ ضروری:مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جائے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ صحت کا مسئلہ کسی بھی ملک کے لیے قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔