پنجاب میں شدید دھند، مختلف موٹر ویز بند

لاہور(رم نیوز)پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر ویز ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ پر ٹریفک معطل ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، لین ڈسپلن پر عمل اور دھند کے دوران محفوظ اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔