ریاض(رم نیوز)متحدہ عرب امارات نے یمن میں جاری اپنی باقی ماندہ انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں فوری طور پر ختم کرنے اور فوجی اہلکار واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے اور اہلکاروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں یو اے ای کی براہِ راست فوجی موجودگی پہلے ہی 2019 میں ختم ہو چکی تھی اور اب صرف محدود انسدادِ دہشت گردی یونٹس واپس بلائی جا رہی ہیں۔ یہ اعلان سعودی عرب کے سخت ردعمل اور یمن کی حکومت کی جانب سے اماراتی فورسز کو 24 گھنٹوں میں انخلا کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔