پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف تمام درخواستیں فل بنچ کو منتقل

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے خلاف دائر مزید دس سے زائد درخواستیں فل بنچ کو بھجوا دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایکٹ پہلے ہی معطل ہو چکا ہے اور اس سے متعلق تمام معاملات پر مزید کارروائی فل بنچ ہی کرے گا۔

جسٹس عبہر گل خان نے یونس رانا سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کے دوران کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے، اس لیے تمام کیسز فل بنچ میں سنے جائیں گے۔درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بعض اضلاع میں ڈی آر سی کمیٹیاں پراپرٹی پر قبضے دلوا رہی ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام درخواستیں مزید سماعت کے لیے فل بنچ کو منتقل کر دیں۔