اسلام آباد،تہران،استنبول فریٹ ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے شروع ہونے والی مال بردار ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔محکمہ ریلویز کے مطابق یہ ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچتی، جہاں سے نوشکی اور دالبندین کے راستے ایران کے شہر میر جاوا تک جاتی۔ کوئٹہ ڈویژن میں ٹرین کی آمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے، تاہم روانگی سے ایک روز قبل سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے آغاز کو مؤخر کیا گیا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔