خیبرپختونخوا حکومت پولیس فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گی

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس کو جاری فنڈز اور ان کے استعمال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 8 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں وزیر بلدیات، وزیر تعلیم، مشیر خزانہ اور آئی جی پولیس شامل ہیں۔ کمیٹی فنڈز کی تقسیم، پولیس کی کارکردگی اور عوامی خدمات میں بہتری کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔