سال نو پر راولپنڈی و اسلام آباد میں سخت سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات

اسلام آباد(رم نیوز)راولپنڈی اور اسلام آباد میں سال نو کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں 5 ہزار افسران ڈیوٹی پر ہوں گے اور ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔ اسلام آباد میں شام 7 بجے سے رات 3 بجے تک ہیوی ٹریفک بند رہے گی، جبکہ ہلڑ بازی اور تیز رفتاری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔