کراچی(رم نیوز)وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ نئی بندرگاہوں کی تعمیر میں ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دی جائے گی۔ کراچی میں منعقد اجلاس میں سمندری شعبے کی طویل المدتی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی تحفظ پر غور کیا گیا۔
وزیر کا کہنا تھا کہ نئی ڈیپ سی بندرگاہوں کی منصوبہ بندی میں معیشت اور ماحول کے درمیان توازن ضروری ہے، اور مینگرووز و ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔ حکومت تین سے چار نئی بندرگاہوں کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے، جن میں سبز توانائی اور جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروائے جائیں گے۔