پاکستان میں 2026 کا آغاز دعاؤں، بارش اور بہتر مستقبل کی امیدوں کے ساتھ

لاہور(رم نیوز)پاکستان میں نئے سال 2026 کا آغاز امن، خوشحالی اور بہتر مستقبل کی امیدوں کے ساتھ ہوا۔ کراچی میں سال کا پہلا سورج صبح 7 بج کر 17 منٹ پر طلوع ہوا، جہاں شہریوں نے ساحلوں اور کھلے مقامات پر اس لمحے کو محفوظ کیا۔ ملک بھر کی مساجد میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث سورج نظر نہ آ سکا، تاہم چار ماہ بعد ہونے والی بارش کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ابرآلود موسم اور دھند چھائی رہی۔ کوئٹہ میں سورج 7 بج کر 45 منٹ پر طلوع ہوا۔ 2026 کو ایک نئی شروعات اور روشن مستقبل کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔