اسلام آباد(رم نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال 2026 کے آغاز پر قوم کے نام پیغامات میں ملک کے لیے خوشحالی، سلامتی اور اتحاد کی دعا کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں مگر اتحاد، استقامت اور تخلیقی صلاحیتوں سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے سال نو کا ہر دن ملکی سالمیت اور قومی ہم آہنگی لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 دفاعِ وطن کے حوالے سے ایک تاریخی سال رہا، جس میں مسلح افواج نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے اور فضائی حدود کا مؤثر دفاع کیا۔
وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کی معاشی بہتری کے لیے کوشاں ہے اور حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری درست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔