اسلام آباد(رم نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیاگیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 265 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 257 روپے 08 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول 263 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 253 روپے 17 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے جو 15 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی۔