نیویارک (رم نیوز)امریکہ کے شہر نیویارک میں 34 سالہ ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی نے قرآنِ مجید پر حلف اٹھا کر میئر کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ نیویارک کے پہلے مسلمان، پہلے جنوبی ایشیائی اور پہلے افریقی نژاد میئر ہیں۔یہ حلف برداری شہر کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے، جسے مذہبی اور ثقافتی تنوع کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ظہران ممدانی نے کہا کہ میئر منتخب ہونا ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ تمام شہریوں کی خدمت کریں گے۔