پنجاب میں غیر قانونی پتنگ بازی پر پابندی، محفوظ بسنت کی اجازت محدود

لاہور(رم نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں غیر قانونی پتنگ بازی پر پابندی اور سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ صرف 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر محفوظ بسنت کی اجازت ہوگی۔محکمہ نے کہا کہ دھات یا تندی والی ڈور کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے یا قید کی سزا ہوگی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کرتے ہوئے جشن منائیں۔