پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس میں الزام ہے کہ سینیٹر ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم پر پارٹی کی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا، جس کی وجہ سے انہیں پارٹی سے منحرف قرار دیا گیا ہے۔پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی جانب سے دائر یہ ریفرنس سیکرٹری سینیٹ کو بھیج دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی نے اسے جلد از جلد الیکشن کمیشن کو بھیجنے کی درخواست کی ہے۔