اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستیں ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کر دی ہیں۔ یہ تبادلہ جوہری تنصیبات پر حملے کی ممانعت کے معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری کو کیا جاتا ہے۔ پاکستان کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کی گئی جبکہ بھارت کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔ اس معاہدے پر دونوں ممالک نے 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے تھے۔