پاکستان نے بنگلہ دیشی ایئرلائن کو براہِ راست پروازوں کی اجازت دے دی

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکہ سے کراچی براہِ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اجازت تین ماہ کے لیے 30 مارچ تک دی گئی ہے، جس کے دوران ایئرلائن منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر سکے گی۔اس سے قبل پاکستان برطانوی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو بھی براہِ راست پروازوں کی اجازت دے چکا ہے۔