سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نظر آئے گا

لاہور(رم نیوز)سال 2026 کا پہلا سپر مون 3 جنوری کو آسمان پر نمودار ہوگا، جو غیرمعمولی طور پر بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ ماہرین کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند زمین کے زیادہ قریب آ جاتا ہے، جس کے باعث یہ عام چاند کے مقابلے میں بڑا نظر آتا ہے۔ جنوری کے چاند کو وولف مون اور کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔