ایبٹ آباد میں برف میں پھنسی سیاح فیملیز کو ریسکیو کر لیا گیا

ایبٹ آباد(رم نیوز)گلیات کے علاقے کالا باغ کے قریب چھم کے مقام پر برف میں پھنسی سیاح فیملیز کی گاڑیوں کو ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔ شدید سردی اور پھسلن کے باوجود گاڑیوں کو محفوظ مقام تک منتقل کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ٹائروں کے ساتھ زنجیروں کا استعمال لازمی کریں۔