کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 421 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔