بلوچستان میں خواتین و طالبات کے لیے خصوصی پنک بس سروس شروع

کوئٹہ(رم نیوز)بلوچستان حکومت نے خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد روزمرہ آمد و رفت کو محفوظ اور باوقار بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ سروس خواتین کو تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ آئندہ پنک بس سروس کا دائرہ دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا اور یہ خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے کے صوبائی اصلاحاتی اقدامات کا حصہ ہے۔