دسمبر 2025 میں ریکارڈ ٹیکس وصولی،وزیر خزانہ کی کلیکشن میں مزید اضافے کی ہدایت

اسلام آباد(رم نیوز)دسمبر 2025 میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیکس کلیکشن میں مزید اضافہ کی ہدایت دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر میں 1,427.1 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا، جو ماہانہ ہدف 1,446 ارب روپے کا تقریباً 99 فیصد بنتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ کامیابی مالیاتی اصلاحات، بہتر ٹیکس تعمیل، مؤثر نفاذ اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے اور ملک میں مضبوط اور پائیدار ٹیکس نظام کی عکاسی کرتی ہے۔