اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ ملتوی کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب طرز کے انتخابات کے لیے نئی قانون سازی کی بھی منظوری دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی، لیکن ترامیم اور نئی قانون سازی کی وجہ سے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔