شدید دھند کا راج، مختلف موٹرویز بند، موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی

لاہور(رم نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں اور حدِ نگاہ کم ہونے پر متعدد موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور، ایم الیون اور ملتان۔سکھر موٹروے کے مختلف سیکشنز پر ٹریفک معطل رہی۔

این ڈی ایم اے نے آئندہ تین روز کے دوران وسطی و جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید دھند کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔