اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہوں: سہیل آفریدی

پشاور(رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ صوبائی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں مذاکرات کا کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو عوامی مفادات کے مطابق پالیسی بنانی چاہیے، جبکہ لاہور میں نامناسب زبان کے استعمال پر انہوں نے معذرت بھی کر لی۔