نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون جلوہ گر

اسلام آباد(رم نیوز)نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون آسمان پر نمودار ہو گیا۔ سپارکو کے مطابق اس سپر مون کو روایتی طور پر وولف مون کہا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں سپر مون شام 5:51 بجے طلوع ہوا اور چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک رہی۔ یہ نظارہ 3 اور 4 جنوری کو بھی دیکھا جا سکے گا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ اس موقع پر زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہے، جس کے باعث چاند عام دنوں کے مقابلے میں 6 سے 7 فیصد بڑا اور 10 فیصد زیادہ روشن ہوگا

واضح رہے کہ اگلا سپر مون نومبر 2026 میں متوقع ہے۔